23 جولائی 2026 - 23:40
بحرین میں ایمیزون کمپنی کے سرورز کی تباہی کی سیٹلائٹ تصویر

امریکی اڈوں کی سیٹلائٹ تصاویر کی تازہ ترین تازہ کاری (اپڈیٹ) اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ریاستہائے متحدہ کی دہشت گرد فوج کے کمانڈ نیٹ ورک کے مزید حصے تباہ کر دیئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بحرین میں امریکی فوج کے زیرِاستعمال ایمیزون کے بنیادی ڈھانچے اور کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والے سرورز کے ایک حصے کی تباہی کو محض ایک طبعی ہدف قرار دینے کے بجائے، معلوماتی ڈھانچے اور ڈیٹا پروسیسنگ کی تہہ تک کو نشانہ بنانے کی ایک کامیاب کوشش سمجھنا چاہئے۔

بحرین میں ایمیزون کمپنی کے سرورز کی تباہی کی سیٹلائٹ تصویر

فطری امر ہے کہ اس مرکز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ڈیٹا کے ایک حصے، سپورٹ سسٹمز، پروسیسنگ خدمات اور کمانڈ و انتظامی خدمات کی بعض سہولیات تک رسائی متاثر ہوتی ہے اور کمانڈ مجبور ہوجاتی ہے کہ وہ خدمات کی بحالی کے لئے پروسیسنگ کا بوجھ متبادل مراکز کو منتقل کرے۔

ابتدائی جائزہ

اس حملے میں معلوماتی ڈھانچے کے معاون نوڈز میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ایک قابلِ ذکر عرصے تک خدمات کے ایک حصے میں خلل یا کارکردگی میں کمی واقع ہوگی اور مشن کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پروسیسنگ کا بوجھ متبادل مراکز کو منتقل کیا جائے گا۔

ان حالات میں، سب سے اہم نتائج معاون نیٹ ورک پر دباؤ میں اضافہ اور معلوماتی ڈھانچے کی لچک میں کمی واقع ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha